ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایف ڈی آئی خاکہ پر منگل کو میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں وزیر اعظم

ایف ڈی آئی خاکہ پر منگل کو میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں وزیر اعظم

Mon, 20 Jun 2016 12:12:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،19جون؍(ایس اونیو/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم کے دفتر نے زیادہ مقدار میں غیر ملکی سرمایہ کاری دلانے کے ارادے سے ایف ڈی آئی قوانین اور اصول بنانے کے خاکہ پر بحث کے لیے 21جون کو ایک میٹنگ بلائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں جس میں کامرس اور صنعت، خزانہ اور وزارت داخلہ کے افسر ان حصہ لیں گے۔حکومت موجودہ دوائی کمپنیوں سمیت اور علاقوں میں ایف ڈی آئی قوانین بنانے پر غور کر رہی ہے۔اس لحاظ سے یہ میٹنگ اہم ہے۔اقتصادی امور کے محکمہ نے موجودہ دوائی کمپنیوں میں 49فیصد تک ایف ڈی آئی(براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری) خود کار طریقے سے منظور راستے سے اور اس کے اوپر کے کسی بھی سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ(ایف آئی پی بی)سے منظوری کا اصول لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔اس علاقے میں ایف ڈی آئی ایک متنازعہ مسئلہ ہے کیونکہ ہندوستانی دوائی کمپنیوں کے غیر ملکی یونٹوں کی طرف سے ضم اور حصول کو لے کر فکر ظاہر کی گئی ہے۔صنعتی پالیسی اور فروغ محکمہ(ڈی آئی پی پی)نے تمباکو کے علاقے میں ایف ڈی آئی پر مکمل طور پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔اس تجویز کی فنانس اور وزارت صحت نے حمایت کی ہے لیکن پالیسی کمیشن نے کچھ مسائل اٹھائے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک ریٹیل برانڈ اور فوڈ پروسیسنگ علاقے میں کچھ پالیسیوں میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔گزشتہ سال حکومت نے دفاع، خوردہ اور تعمیراتی سرگرمیوں سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں میں ایف ڈی آئی قوانین بنایا تھا۔مالی سال 2015-16میں ایف ڈی آئی 40ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح پر رہا۔


Share: